Night 11 Rabi-un-Noor 1433 Hijri

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

مدنی مذاکرہ

باغ کے پھول

ربیع النور کی 11 ویں شب 1433ھ
Night 11 Rabi-un-Noor 1433 Hijri
اچھی اچھی نیتیں

01:32
ایصالِ ثواب

06:26
حاجی عبد الحبیب صاحب کا ویڈیو کلپ یو کے اور سُوال یہ ہے کہ کیا اِسلامی بہنیں جُلوسِ میلاد میں شرکت کرسکتی ہیں؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں؟(یوکے میں بھی مدنی چینل دیکھا جارہا ہے۔)اور دوسری عرض یہ ہے کہ ہم سب کو اپنی دُعاؤوں سے ضرور نوازیے گا اور شبِ ولادت ِمصطفی کی مبارک گھڑیوں میں بھی ہمیں نہ بھولیے گا، یہ ارشاد فرمائیں کہ جب عین صبحِ بہاراں کا وقت ہو اُس وقت کیا خاص دُعا کرنی چاہیے؟اس بارے میں بھی رہنمائی فرمادیجیے؟مع مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی قافلے میں سفرکی دعوت اور آخر میں چند نعرے

08:27
سُوال (رُکنِ شوریٰ اطہر بھائی ):اسلامی بہنیں گھر میں اور اسلامی بہنوں کے درمیان کِس لِباس اور اوڑھنی میں ملبوس رہیں؟مدنی پھول عطا فرمادیجیے؟

13:04
دیور کو دیکھنے میں اگر شہوت کا شبہ ہو؟

15:24
اسلامی بہنوں کے لیے گھر میں پردے میں پردہ کا ذہن

16:48
حیاء ایمان سےہے۔

18:33
بیوی کا شوہر کے لیے زینت کرنا

19:24
اسلامی بہن بن سنور کر باہر کیوں نکلتی ہے؟

19:36
اِسلامی بہن کا غیر مرد کے سامنے کلائی کھولنا کیسا؟

21:04
کتاب" پردے کے بارے میں سُوال جواب "پڑھنے کی امیرِاہلِسُنت کی طرف سے ترغیب، اس میں فرض علوم بھی ہیں۔

21:29
حاجی امین صاحب کا سُوال: باپا ! اسلامی بھائی یہ باتیں جو ابھی آپ نے سمجھائیں وہ اپنے گھر کی اِسلامی بہنوں کو کِس طرح سمجھائے کیونکہ خالی کِتاب پڑھنے سے بھی بعض اوقات جلدی ذہن نہیں بنتا؟

22:21
ڈائیریک پردےکا درس دیناکیسا؟

23:23
نگرانِ شوریٰ کی (غالبا )کال

25:06
سُوال : کِس چیز کی کُھرچن کھانا سنت ہے؟

28:23
کیا سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے چاول کھائے ہیں؟

28:52
سُوال:اگر کوئی مسجد بالکل ویران ہوچکی ہے یعنی بند ہوچکی ہے تو اُن کی چیزوں کو دوسری مسجد میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

29:33
سُوال : پیارے باپا جان ! میرا آپ سے سُوال یہ ہے کہ میں کالج اسٹوڈینٹ ہوں تو میں اپنی پڑھائی کے ساتھ دعوت اِسلامی کروں اگر میں مدنی کام کرتا ہوں تو گھر والے کہتے ہیں پڑھائی کا نقصان ہوگاتو اس بات میں آپ میری رہنمائی فرمائیں اور باپا جان کی بارگاہ میں عرض ہے کہ میرے لیے دُعائے مغفرت کریں؟

30:54
(اطہر بھائی رُکنِ شوری ):مدنی کاموں کی برکت سے پڑھائی میں بہتری

33:54
سُوال (خالد حسین عطاری ، یوکے):دعوتِ اِسلامی کی اسلامی بہنو ں کے لیے مغرب کی نماز کے بعد تنظیمی کاموں کے لیے باہر جانا منع ہے ، کیا وہ نِجّی کاموں کے لیے نمازِ مغرب کے بعد اپنے گھر سے باہر جاسکتی ہے؟

34:56
سُوال(زین العابدین ، یو کے جامعۃ المدینہ کے طالبِ علم):نماز میں وسوسوں کا علاج ارشاد فرمادیں؟

36:23
سُوال (محمد عرفان، سردار آباد ):مدنی پنجسورہ میں میں پڑھا تھا کہ جو اپنے رزق کے لیے پریشان ہو وہ درودِ پاک پڑھے لیکن یہ کرے کہ مجھے نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا قرب نصیب ہو لیکن نیت یہ کرے لیکن میں جب بھی درود پاک پڑھتا ہوں جدھر لو لگنی چاہیے اُدھر لو نہیں لگتی برائے مہربانی کوئی ایسا عمل بتادیں کہ میں جب درود ِ پاک پڑھوں میری لو میر ی نیت سرکار ِ مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی جانب ہو؟

38:12
سُوال :جو لوگ نماز پڑھتے ہیں اور گناہوں کی کثرت بھی کرتے ہیں تو بعض لوگ جو نماز نہیں پڑھتے وہ کہتے ہیں کہ ان کی نمازوں کا پڑھنے کا کیا فائدہ جب یہ گناہ نہیں چھوڑتے ، مزید آپ اس حوالے سے آپ رہنمائی فرمادیں؟

39:52
بھلائی سے روکنا

41:30
اگر نما ز پڑھنے کے باوجود گناہ کی عادت نہ جائے تو کیا کرے؟

41:43
سُوال: اگر اس جملے سے مقصود نما ز کا انکار ہو کہ نماز سے فائدہ کیا ہے ،کہ تم بُرائیا ں کررہے ہو تو نماز سے فائدہ کیا ہے ؟ایک تو ہے تمھاری نماز کا فائد ہ کیا ، ایک ہے نماز کا فائدہ کیا اگر مطلق اس سے نماز کی فرضیت کا یا مفید ہو نے کا انکار اس سے نکلتا ہو تو اس بارے میں حکم ارشاد فرمادیں؟

41:56
سُوال(افتخار عطّاری ، پشاور، خیبر پختون خواہ):بسا اوقات امام مسجد میں نہیں ہوتا تو جماعت کھڑی ہونے کے وقت ہم کِتنی دیر امام کا انتظار کرسکتے ہیں؟ دوسری بات یہ کہ امام مسجد ہی میں ہے اور کچھ اسلامی بھائی نماز پڑھ رہے ہیں ، نوافل وغیرہ پڑھ رہے ہیں تو کیا ان کے جماعت میں تکبیرِ اُولی کے ساتھ شریک ہونے کا امام انتظار کرسکتا ہے؟

43:03
سُوال:زید نے بکرکو سلام کیا بعد میں پتہ چلا کہ بکر نے پان سے منہ بھرا ہوا ہے ، آیا بکر پر سلام کا جواب دینا واجب ہوگا؟

46:36
سُوال(شعیب عطّاری ):قبرستان میں جوتے لے جانے کے متعلق کیا حکم ہے؟

47:48
سُوال : کیا وتر نماز میں دُعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھ سکتے ہیں اور کونسا درود شریف پڑھنا بہتر ہے؟برائے کرم اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیے ، اللہ عزوجلّ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ؟

49:16
سُوال(نور محمد عطّاری : ہند):کیا مسجد کےباغ میں سے پھول توڑ سکتے ہیں یا اپنے استعمال میں لے سکتے ہیں یا پھر پھول کو توڑ کر کسی مزار پر پیش کرسکتے ہیں؟

50:11
کسی کے ذاتی باغ کا پھول توڑنا کیسا ؟

50:40
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دعوتِ اِسلامی ، امیرِ اہلِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ اور مدنی چینل کے بارے میں تاثرات

51:32