Tareekh-e-Hijri : 22 Rabi-ul-Aakhir 1433

مدنی مذاکرہ
موضوع:کاروان (آف ائیر)
تاریخ ہجری:۲۲ربیع الآخر۱۴۳۳ھ تاریخ عیسوی:۱۵مارچ۲۰۱۲
Tareekh-e-Hijri : 22 Rabi-ul-Aakhir 1433
شُرکاء: حج وعمرے کے کاروان کے اسلامی بھائی (خدام الحجاج)

ضمنی موضوع:
اچھی اچھی نیتوں کی ترغیب و اہمیت
3:00
حضرت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حجاج کرام کی خدمت کرنے کا واقعہ (خادم الحجاج)
10:30
کاروان کے اسلامی بھائیوں کو حجاج کے ساتھ نرمی و خدمت کرنے کے مدنی پھول
13:00

سوال: گارنٹی کیلئے انشورنس اوربینک دوطریقے ہیں اوردونوں صورتوں کی شرعاََ اجازت نہیں ہے توکیا بیزاری کے ساتھ یہ عمل کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اورکوئی طریقہ نہیں ۔
22:00
سوال:سفر میں یقیناََ مسائل ہوتے ہیں اگر آپ اِس حوالے سے حجاج کرام کی تربیت فرمادیں تو بہت بہتر ہوگا۔
28:30
ضمنی موضوع:
کاروان کے اسلامی بھائیوں کواپنے عملے کے لوگوں کی تربیت کے بارے میں مدنی پھول
35:00
حج کس پر فرض۔۔؟
39:00
میقات سے باہر سے مکہ آنے والے کیلئے احرام واجب (عملے کے افراد کی تربیت کے بارے مدنی پھول)
40:40
کاروان والوں کو مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب نیز مدنی قافلے میں سفر کے فوائد
43:30

سوال: کاروان والے حج و عمرے کروانے والوں کے بارے میں اپنے کام سے متعلق کیا اچھی اچھی نیتیں کرسکتے ہیں ۔؟مِنیٰ کی توسیعات کی وجہ سے خیموں کے پیسے بہت زیادہ خدمت کے نام پر وُصول کئے جاتے ہیں وگرنہ مزدلفہ کے پاس یا اُس میں جگہ ملتی ہےپیسے اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ متوسط درجے کے حاجی کو ہم پھر اِس پیکج میں نہیں لے سکتے اِس موقع پر ہمارے لئے کیا شرعی حکم ہے ۔؟نیز حج کے بعد جوخواتین عُذر کی بِناء پر طوافِ زیارۃ نہیں کرسکتی ہم اِس موقع پر کن باتوں کا خیال رکھیں رہنمائی فرمادیں ۔
45:10
سوال:عمرے کیلئے اجنبیہ کے ساتھ کسی کو محرم بنا کر بھیجنا کیسا۔؟
50:00
سوال:مزدلفہ جاتے ہوئے تقریباََ ایک کلومیٹر پہلے بہت رش کی وجہ سے بعض لوگ نماز قضا کردیتے ہیں یا وہاں نہیں جاتے اوردَم واجب ہونے کی صورت میں ہم سے شکایت کرتے ہیں کیا کرنا چاہئے ۔؟اگرقربانی سے پہلے طوافِ زیارۃ کرلیں تو کیا دَم لازم آئے گا۔؟
52:30
سوال:اجنبیہ کا محرم بنا کر بھیجنے کا جو ہمیں آکر کہے اورہمارے منع کرنے کے باوجود ہم کو مجبور کرے تو ہم کیا کریں ۔؟
57:40
سوال:(حاجی عبدالحبیب عطاری )عورت کابغیر محرم کے سفرکرنے کا کیا گناہ ہے ۔؟
59:25
سوال:اگر کسی عورت کا محرم جدہ میں اورکراچی سے جدہ ۴گھنٹے کا سفر ہے یعنی تین دن سے کم تو اَب کیا حکم ہوگا۔؟
1:00:30
ضمنی موضوع:
اجنبیہ کو بغیر محرم یا جھوٹا رشتہ دار بنا کر نہ بھیجنے کے بارے میں اہم مدنی پھول
1:01:50
کاروان والوں کو اپنے مسائل دارُالافتاء سے تفتیش کروانے کی ترغیب
1:13:00
سوال:دوبھائی اگر اپنے گھروالوں کے ساتھ جائیں اوروہاں ہم سے ایک ہی کمرہ مانگیں تو ہم کیا کریں ۔؟ٹکٹ مہنگا کرنے کا بعض اوقات کاروان والوں کو اختیار ہوتاہے اِس میں سے آدھا ائیر لائن والوں کا اورآدھا ہمار ا، کسٹمر پر یہ اضافی بوجھ ڈالنا کیسا۔؟
1:18:00
ضمنی موضوع:
گناہ کیلئے مکان کرائے پر دینا گناہ ہے ۔
1:20:30
رفیق الحرمین پڑھنے اورزائرین کو دینے کی ترغیب
1:21:50
حج کے مسائل سیکھنے کے بار ے میں مدنی پھول
1:23:00
سوال: ایک سلسلہ چلا ہے کہ "" حج کیجئے فلا ں نعت خواں یا عالمِ دین کے ساتھ"" اِس بارے میں آپ کیافرماتے ہیں۔؟
1:26:00
سوال:مشہور عالم دین یا نعت خوان کے ساتھ قافلے بنانے میں گاہک بڑھانے کی نیت ہوتو کیا حکم ہے؟
1:27:45
ضمنی موضوع:
جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ ،ایفٹ ڈیفٹ،اورنکاح نامے بنانے کی ممانعت
1:31:30
سوال:جو چیزابھی تک اپنی ملک میں نہ آئی ہو اُس کوآگے بیچنے کیسے۔؟
1:32:20
ضمنی موضوع:
کوٹہ نہ ہونے کے باوجو د انٹری کرنا ۔۔۔مثالیں اورحکم
1:34:30
سوال:ایک عرصہ سے کاروان کی فیلڈ میں ہونے کے باوجود اِس شعبے کے متعلق ضروری مسائل کا علم نہ ہونا اِس بارے آپ کیا فرماتے ہیں ؟۔
1:36:40
ضمنی موضوع:
توبہ کی صورتیں اورمدنی پھول
1:39:00
مفتی کا جان بوجھ کر غلط مسئلہ بتانا نیز عُلمائے محتاطین کے مبارک حالات
1:41:30
ایک نشست میں تین طلاق کاحکم
1:44:30
دارُالافتاء سے مسائل پوچھنے کے بارے مدنی پھول
1:45:00
حرام مال کی نحوست (اولاد کو حرام کِھلانے والے کا قیامت میں عبرتنا ک انجام)
1:47:00
کاروان کے اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی کاموں کی ترغیب
1:51:40